چکما پناہ گزینوں نے شمال مشرق امور کے مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ سے
ملاقات کی اور انہیں شہریت سے متعلق حقوق دلانے میں تعاون کرنے کی اپیل کی ۔چکما پناہ گزینوں کے ایک نمائندہ وفد نے پیر کو یہاں مرکزی وزیر کو ایک
میمورنڈم پیش کیا او رمرکزی حکومت سے شہریت دینے کا مطالبہ کیا۔میمورنڈم میں کہا گیا ہے کہ مشرقی پاکستان کے وقت 1964 سے 1968 کے دوران
تقریباً پندرہ ہزار چکما پاکستانی فوج کی زیادتی سے بچنے کے لئے ہندوستانی
سرحد میں داخل ہوگئے تھے۔